فوٹو: علامتی تصویر
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔ زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
متوفیہ کی شناخت فاطمہ خان (39) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ایک مدرسہ کی پرنسپل تھیں اور لکھنؤ کے اندھے کی چوکی سکراور علاقے میں رہتی تھیں۔ ان کے پسماندگان میں شوہر شاہد انور اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق 3 مارچ کی شام فاطمہ خان گھر سے دوا خریدنے کے لیے نکلی تھیں۔ اسی دوران راستے میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
